اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پٹی پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں متعدد فیلڈ مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے تاہم اس بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو الصباح اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں متعدد اہداف پر میزائل داغے اور جنگی طیاروں سے بمباری کی۔

قبل ازیں قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے راکٹ حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی طیاروں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کےفوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ ان ٹھکانوں سے کل سوموار کی راکٹ حملے کیے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں