دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن کے گھر گئے۔ کرنل مجیب الرحمن صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں