مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، جماعت الدعوة کے دو دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمد علی اور واجد اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی‌ ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور چندہ اکٹھا کرنے کی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی‌ ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الدعوة سے ہے، دونوں کو گرفتاری کے بعد تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں