جنوبی وزیرستان: تحریک طالبان پاکستان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے مانہ مندرہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر صبح سویرے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شکیل اور اکمل ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں نائیک محمّد سعید، لانس نائیک محمّد شاہد، سپاہی غلام مرتضیٰ اور سپاہی محمّد اعجاز شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور اور پھر آبائی علاقوں کو منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے سے ذمہ داری قبول کرلی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں