ایران کے حوالے سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان مذاکرات

برلن (ڈیلی اردو/آن لائن) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایرانی حکومت سے متعلق پالیسیوں پر معاہدے کے لیے امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ برلن میں ایران اور وینزویلا کے لیے امریکی خصوصی نمائندے ایلیٹ ابرامس نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔

مذاکرات میں ایرانی حکومت کو خطرناک فوجی ہتھیاروں کی فروخت کو روکنے اور گذشتہ سال نومبر کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کے علاوہ ایران کی طرف سے خطے کے ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں کی روک تھام اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر بات چیت کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں