خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس نے کامیاب کارروائی انجام دیتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کے تحصیل سالار زئی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور مارٹر گولے برآمد کرکے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں 11 عدد ہینڈ گرنیڈ، 12 عدد فیوز، دو عدد گولے اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کاروائی کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔