خیبرایجنسی: باڑہ میں مسلح افراد کا نیٹو ٹرالرز پر حملہ، چار گاڑیاں نذرآتش

باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹرالر میں موجود نیٹو کے چار گاڑیوں کو فائرنگ کر کے نذرآتش کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو ٹرالر میں موجود نیٹو کی چار گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نذرآتش کردیا تاہم ڈرائیور محفوظ رہے۔

اس موقع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے تاہم گاڑیاں آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور تباہ ہوچکی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں