واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو گرفتار کرلیا۔
میکسیکو کے سابق وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ امریکی حکام نے جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو لاس اینجلس ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔
مارسیلو ابرارڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امریکا میں تعینات میکسکن سفیر نے انہیں سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو کن الزامات پر گرفتار کیا گیا یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
Gen. Salvador Cienfuegos, Mexico’s former defense minister, was arrested in Los Angeles at the request of the DEA, senior Mexican officials said. He is the highest ranking Mexican official to be arrested in connection with drug-related corruption. https://t.co/HkvH9nudOM
— The Wall Street Journal (@WSJ) October 16, 2020
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ جب اس حوالے سے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی خاتون ترجمان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے سابق وزیر دفاع کو حراست میں لیے جانے کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا۔
Mexico's ex-defence minister Salvador Cienfuegos Zepeda arrested in the US, reportedly on a drugs agency warrant https://t.co/am2Lc82K0p
— BBC News (World) (@BBCWorld) October 16, 2020
مارسیلو ابرارڈ لاس اینجلس میں میکسیکو کے قونصل خانے کو جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا پر الزمات اور انہیں سفارتی استثنیٰ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا 2018 سے لیکر 2018 تک میکسیکو کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔