افغان صوبے غور میں خودکش کار بم دھماکا، 14 افراد ہلاک، 152 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے غور میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا ہوا جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق غور کے شہرفیروز کوہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دھماکے کے متاثرین میں 33 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں