افغانستان: کابل میں دھماکا، 3 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روڈ کنارے ہونیوالے بم دھماکے میں 3 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت جب بس کابل سے غزنی سے جا رہی تھی۔

ترجمان غزنی نے بتایا کہ بم دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں