کیمرون: دہشت گروں کی سکول میں فائرنگ، 8 بچے ہلاک

کیمرون (ڈیلی اردو) افریقی ملک کیمرون کے ایک سکول میں فائرنگ سے 8 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیمرون کے جنوب مشرقی علاقے کومبا میں پیش آیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے کیمرون میں بچوں کے ایک سکول کے اندر فائرنگ کی گئی جس میں سکول کے 8 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کلاسوں میں داخل ہو کر طلبا پر فائرنگ کی اور متعدد طلبا نے سکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جس میں کئی طلبا زخمی بھی ہوئے۔

https://twitter.com/eomadhebo/status/1320236267347582977?s=19

واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکول پر فائرنگ علیحدگی پسندوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں