جمہوریہ چیک نے حزب اللہ کو دہشت گرد ‘گروہ’ قرار دیدیا

دبئی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ نے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے اس کے عسکری اور سیاسی بازوئوں‌کو بلیک لسٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔

گذشتہ جمعہ کو گوئٹے مالا نے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے تنظیم پرپابندیاں عاید کی تھیں۔

امریکا نے گوئٹے مالا کی جانب سے “حزب اللہ” کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔

“ٹویٹر” پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے لکھا ہے کہ “دنیا (حزب اللہ) کے بارے میں حقیقت جانتی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے دیگر ممالک سے گوئٹے مالا کی مثال پر عمل کرنے اور دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو ختم کرنے پر کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں