سری لنکا کی جیلوں سے 43 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا سے 43 پاکستانی قیدیوں کو ملک منتقل کر دیا گیا، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز آج صبح ان 43 قیدیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ 43 قیدی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان معاہدے کے تحت واپس لائے گئے ہیں۔

قیدیوں کی واپسی کے پروگرام کی نگرانی سری لنکا میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) سعید خٹک نے کی۔

ہر قیدی کے لیے انٹرنیشنل پرٹوکول کے تحت مخصوص اہل کار پرواز میں بھیجے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں نادرا، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ داروں کے اہل کاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ 43 قیدی اپنی باقی میعاد پاکستان کی جیلوں میں گزاریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں