ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے ایک فوجی نے ملٹری بیس میں فائرنگ کر کے تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
روسی فوج ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورونیژ کے قریب ائیربیس پیش آیا جہاں ایک فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کی۔
روسی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں دو افسران اور ایک کنٹریکٹ فوجی فوجی ہلاک ہوا جب کہ فائرنگ کرنے والا فوجی فرار ہو گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعےمیں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ حکام کے مطابق پولیس اور فوج نے فائرنگ کرنے والے فوجی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔