نیو یارک (ڈیلی اردو) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت کے جلد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پیش کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو جلد پیش کیے جائیں گے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا نومبر میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا منصوبہ ہے۔