اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو سرگودھا میں لاہور روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں نعمان صدیق اور عرفان شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے منافرت انگیز پمفلٹس اور اسٹیکرز برآمد کئے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔