کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے بدغیس کے فوجی اڈے پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈئر عبدالبصیر نورستانی جاں بحق اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔
افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق صوبے بدغیس کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر جنگجوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا۔
Army Commander Killed in Badghis Mortar Attack#Afghanistan https://t.co/FusC9GUIn3 pic.twitter.com/ummRBwkSF3
— TOLOnews (@TOLOnews) November 30, 2020
راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ تھری کے چیف عبدالبصیر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
افغان فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات میں ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز غزنی میں افغان فوجی بیس پر خود کش حملے میں 31 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت کمانڈوز کی تھی۔