ایتھوپیا سے فلاشا نسل کے 2 ہزار یہودی‌ فلسطین منتقل

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض صہیونی ریاست نے’وزٹ اسرائیل’ کے عنوان سے شروع کردہ منصوبے کے تحت افریقی ملک ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو مقبوضہ فلسیطن میں آباد کرنے کے لیے فلسطین لایا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا سے دو ہزار یہودی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ ان یہودیوں کو گذشتہ کچھ عشروں کے دوران اسرائیل میں آباد ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایھوپیا میں کئی اسرائیلی ادارے کام کررہے ہیں جو یہودیوں کو صہیونی ریاست میں آنے کی ترغیبات دیتے ہیں۔ ان تنظیموں اور اداروں میں اسرائیلی وزارت خارجہ اور داخلہ کے مندوبین، ایمی گریشن حکام اور اسرائیل میں زیادہ سے زیادہ آباد کاری کے لیے کام کرنے والے گروپوں کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں۔

عبرانی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں سال اکتوبر میں ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو لانے اور انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ جمعرات 3 دسمبر کو ایتھوپیا سے دو ہوائی جہاز 500 یہودیوں کو لے کر تل ابیب پہنچیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں