راولپنڈی: پیر ودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکا، ایک شخص‌ ہلاک، 7 زخمی

راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص‌ ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال اندازہ نہیں، دہشت گردی کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں آئی ای ڈی مواد استعمال کیا گیا۔

راولپنڈی میں پیر ودھائی اڈہ پر چنگ چی رکشے میں دھماکہ ہوا، زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا تھا کہ اس دھماکے کی نوعیت کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جاسکا تاہم دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، پولیس دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تفیش کررہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ دار وں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ واقعے کی تفتیش کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامی حکام زخمیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کی خود نگرانی کریں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں