کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دو مختلف مقابلوں میں پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ تینوں مبینہ دہشت گرد زامران میں پاک ایران سرحد کے قریب مارے گئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچ کے علاقے عبدوئی میں مبینہ جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے تین میں سے دو لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
ان میں سے ایک مختار نور حسین سکنہ ملک آباد تمپ اور دوسرے کی شناخت عزیز ولد ماسٹر عبداللہ عرف عبدو سکنہ ملک آباد تمپ کے نام سے کی گئی ہے اور ایک لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
Two of killed suspected militants have been identified as Mukhtar Noor Hussain R/o MalikAbad Tump and Aziz S/o Master Abdullah aka Abdo R/o MalilAbad tump.#Kech #Balochistan https://t.co/7Sqj7DlBwc
— ???????? (@Info_Balochistn) December 8, 2020
جبکہ دیگر 2 لاشیں کیچ کے علاقے ہوشاب ہیرونک پل سے ملی ہیں۔
ہیرونک سے ملنے والی لاشوں کی شناخت حنیف ولد میران اور امیر بخش ولد زباد کےنام سے ہوئی ہیں۔