افغان صوبے جلال آباد میں فائرنگ، خاتون صحافی ڈرائیور سمیت ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان صوبے ننگرہار کے صوبہ جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون صحافی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔

جلال آباد کے علاقے عربانو گولئی میں نامعلوم مسلح افراد نے افغان ٹی وی اینکر اور ٹاک شو کی میزبان ملالہ میوند اور ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملالہ میوند اپنے ڈرائیور کے ہمراہ آفس آرہیں تھیں اس دوران ان پر حملہ ہوگیا۔

اینیکاس ٹی وی چینل کے سربراہ زلمے لطیفی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت واقعے کی زیادہ معلومات دستیاب نہیں کہ حملہ کیوں اور کس نے کیا۔

افغان آزاد جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس ہلاکت کی تحقیقات کرے اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان میں اب تک 10 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں