کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مزید 3 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق کورونا وائرس سے جناح ہسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹر طاہر امین چوہدری انتقال کرگئے، نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا وائرس سے چل بسے، جبکہ سابق ڈی جی ہیلتھ اور ای این ٹی اسپیشلیسٹ ڈاکٹر عبدالستار کوروائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار کوروائی چند روز سے نجی ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ابتک کورونا وائرس سے 138 ڈاکٹرز ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان میں کووڈ-19 کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32327 تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 44582 ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 8 ہزار 6 سو 53 ہوگئی۔