کابل: انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 9 مقامات پر راکٹ حملے، ایک شہری ہلاک، 2 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک راکٹ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک جہاز کو کو بھی نقصان پہنچا۔

افغان نیوز چینل طلوع کے مطابق کابل میں مختلف مقامات پر 10 راکٹ حمے کیے گئے، راکٹس سے کابل ایئرپورٹ کو بھی بشانہ بنایا گیا جب کہ دیگر راکٹس عوامی مقامات پر گرے جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر داغے گئے راکٹ سے ایک جہاز کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ ایک شخص ہلاک اور دو کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے دارالحکومت میں مزید 9 راکٹس بھی داغے گئے ہیں جو عوامی مقامات پر گرے۔ یہ راکٹس ایک گاڑی سے داغے گئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کابل پر 2 درجن سے زائد راکٹ فائر کیے گئے تھے جس میں 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں