ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق روس کے شمالی علاقے قفقاز میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کو روکا تو چیکنگ شروع ہونے سے قبل ہی خودکش حملہ آور نے فیڈرل سیکیورٹی سروسز (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
Suicide bomber 'screaming Allahu Akbar' injures six people in attack on a Russian FSB headquarters https://t.co/TvUNkXWLQf
— Daily Mail Online (@MailOnline) December 11, 2020
اخبار کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
https://twitter.com/MossadNews/status/1337399163219218435?s=19
روس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم کی جانے والی کمیٹی کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ حملہ آور کی شناخت کے لیے اعضا کو قبضے میں لے کر انہیں لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جب حملہ آور کی گاڑی کو روکا تو وہ نیچے اتار اور پیدل چلتا ہوا تھوڑی دور گیا جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز آئی۔