امریکا نے اسامہ بن لادن کے ترجمان عادل عبدالباری کو رہا کر دیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ترجمان عادل عبدالباری امریکا سے رہائی کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق عادل عبدالباری کو نیویارک کی عدالت نے موٹاپے اور دمے کے سبب کورونا ہونے کے خطرے کے پیش نظر رہا کیا۔

عادل عبدالباری کو 1999 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی سفارتخانوں پر حملے 1998 کو ہوئے تھے جن میں 224 افراد ہلاک اور پانچ ہزار زخمی ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں