بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 پاکستانی شہری زخمی

مظفر آباد (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ شوکت ولد مکھن خان، 26 سالہ خاتون نسرین دختر نوردین ساکن پولس ککوٹہ اور 24 سالہ امریز ساکن اپر دھیر زخمی ہوگئے

تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

رواں برس بھارت 2800 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس سے رواں سال درجنوں پاکستانی شہری ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، بھارت 2003 کےجنگ بندی انتظام کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں