اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کر کے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

دہشت گردوں نے راولپنڈی میں جنوری، مارچ، جون اور دسمبر میں مختلف دھماکوں کا اعتراف کر لیا۔ ان دھماکوں میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو افغانستان سے چلایا جارہا تھا۔ راولپنڈی سے پکڑے گئے دہشت گردوں کا اگلا ہدف اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج تھی۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد دریائے سوان راولپنڈی کے قریب چھپے ہوئے تھے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے فوری طور پر ملزمان کے نام تفتیش کی وجہ سے ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں