پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور کے علاقے سربند میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد ہینڈگرینڈز، 2 پستول 30 بور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت آصف اور وقاص کے نام سے ہوئی ہیں۔

آصف ولد ثواب کا تعلق نہر غاڑہ قمبر خیل ضلع خبیر اور وقاص ولد باچہ کا تعلق ضلع مہمند کے علاقے ناگمان سے بتایا جارہاہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد تخریبی کارروائی کی غرض سے پشاور شہر میں داخل ہو رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں