اسرائیل کی 40 کمپنیوں پر تباہ کن سائبر حملے

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی ) اسرائیل کی چالیس بڑی فرموں کے آن لائن ڈیٹا پرسائبر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی کمپنیوں کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملوں میں فلسطین نواز ہیکرز ملوث ہیں۔

اسرائیلی لاجسٹک اینڈ مشن سروسز کمپنی “اورین” نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سائبر حملے سے متاثر ہوئی ہے۔ اس کمپنی نے اسرائیل کی اسٹاک ایکسچینج کو اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ کمپنی کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیکروں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ یہ چالیس کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پروگرامنگ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ”امیٹل” بھی سائبر اٹیک سے متاثر ہوئی ہے۔ حملوں کا نشانہ بننے والی کمپنیوں میں تین کمپنیاں “اسرائیل” میں کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں۔

“امیٹل” کمپنی کسٹم کلیئرنس کے شعبے میں کمپنیوں کے لیے پروگراموں کی مارکیٹنگ کررہی ہے جس سے یہ شبہات پیدا ہوئے کہ حملے کا مقصد “اسرائیل” کو بھیجے گئے پیکجوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں