ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد بھی امریکا کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی، سپریم لیڈر خامنہ ای

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد بھی امریکا کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران دشمنی صرف ٹرمپ کے دور حکومت میں ہی نہیں رہی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران دشمنی امریکا کے سابق صدر اوباما کے دور میں بھی جاری رہی اور انھوں نے بھی ایرانی عوام کے خلاف کام کیا۔ لہٰذا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد بھی امریکا کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں