کلایہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی ماموزئی کے علاقہ جبل میلہ سے دو قتل شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہے۔
اپر اورکزئی پولیس کے مطابق دونوں کو زبح کیا گیا ہے جبکہ عالمگیر نامی ایک مزدور لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے اورکزئی پولیس نے مذید کہا کہ ذبح شدہ نعشیں غلجو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
دونوں مقتولین کی شناخت زین العابدین سکنہ مردان اور عابد نام سے ہوئی۔
اورکزئی پولیس نے واقعہ کی فوری بعد زیر تعمیر عمارت کے چوکیدار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔