اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا افغان تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں، بین الافغان مزاکرات نے افغان قیادت کو امن اور استحکام کا موقع فراہم کیا، امید ہے افغان جماعتیں مذاکرات کا فائدہ اٹھائیں گی۔
A delegation of Taliban Political Commission (TPC), headed by Mullah Abdul Ghani Baradar, called on the Prime Minister Imran Khan today. The discussions focused on the progress in the Afghan peace process and the way forward. pic.twitter.com/gwDmZoa82v
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 18, 2020
وزیراعظم نے پرامن افغانستان اور سیاسی حل کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور مذاکرات کو خراب کرنے والوں سے خبردار رہنے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریقین تشدد میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں، افغانستان میں امن و استحکام خطے میں معاشی بہتری لائے گا، افغانستان میں امن سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔