20

کرم ایجنسی اور دیر بالا میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پارا چنار + دیر بالا (ڈیلی اردو) قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے تین مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے سے پانچ افراد جانبحق دو زخمی جبکہ دیر بالا میں 3 افراد جاں بحق 5 زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے وسطی کرم کے علاقے مرغے چینہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی شخص کو طبی امداد دینے کیلئے صدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپر کرم کے علاقے بغکی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زیڑان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ جبکہ ضلع دیر بالا کے عالقے نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دیر بالا کے علاقہ نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرە منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں