پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کر دیا گیا

گوادر (ڈیلی اردو) پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایران کے وزیر برائے روڈ اور اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی نے کیا۔

تقریب میں ایران کے صوبے بلوچستان وسیستان کے گورنر سید احمد علی محبتیٰ، ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان یہ میر جاوہ تافتان کے بعد دوسری بارڈر کراسنگ ہے۔

اس موقع پر زبیدہ جلال نے کہا کہ کراسنگ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کی نقل و حمل اور تجارتی ومعاشی روابط کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا اور سرحدی باڑ لگنے سے سلامتی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں