کابل: افغان رکن پارلیمنٹ کے قافلے پر دھماکا، 9 افراد ہلاک، 22 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ممبر اسمبلی حاجی خان محمد وردک کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد مارے گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے سے 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق پی ڈی 5 میں کیے گئے دھماکے میں رکنِِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان ذرائع ابلاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں رکنِ پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک بھی زخمی ہوئے ہیں۔

کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں