راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 50 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جنڈروٹ سیکٹرز میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ چار سالہ بچی نایاب سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ضروری طبی امداد کیلئے قریبی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔