17

سعودی عرب پاکستان سے کتنی بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی مانگ رہا ہے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

سعودی عرب پاکستان سے کتنی بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی مانگ رہا ہے اس حوالے سے معروف صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حیرت انگیز دعویٰ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سے ایک لاکھ فوج چاہتا ہے جو پاکستان کو دے دینی چاہیے اور فوج کو سرحدوں کے اندر رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ ایران تعلقات بہتر بنا سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں تعلقات بہتر بنا سکتے، معروف صحافی نے دوران پروگرام کہا کہ سعودی عرب 2 لاکھ ایکڑ زمین چاہتا تو دس لاکھ ایکڑ زمین دے دینی چاہیے تاکہ اس زمین کو زرعی مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جائے۔

ہارون الرشید نے کہا کہ مشیروں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے اور دربار کا ماحول بہت اہم ہوتا ہے، اپوزیشن کو بلانا چاہیے لیکن یہ عمران خان کچھ اور ہیں اور پہلے عمران خان کچھ اور تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں