فرانس میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس اہلکار وسطی فرانس کے علاقے پوئے ڈی ڈوم میں گھریلو جھگڑے کی شکایت پر ایک جگہ پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو بچانے کی پولیس اہلکاروں کی کوشش کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں