امریکی صدر ٹرمپ نے عراقی شہریوں کے قتل عام میں سزا یافتہ 4 بلیک واٹر گارڈز کو معافی دیدی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2007 میں عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث سزا یافتہ 4 بلیک واٹر گارڈز کو مکمل معافی دے دی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے 15 افراد کو مکمل معافی دی ہے جبکہ دیگر 5 افراد کی سزاؤں میں کمی کی ہے، ان افراد میں 2007 میں بغداد میں شہریوں کے قتل کے سزا یافتہ 4 بلیک واٹر سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے معافی پانے والے افراد میں روسی رابطہ کار اور کانگریس کے تین سابق ری پبلکن ارکان بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مشیر جارج پاپاڈوپولس کو بھی مکمل معافی دی گئی ہے جنہوں نے روسیوں کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں وفاقی اداروں سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کی روس کے ساتھ مبینہ روابط کے حوالے سے ہونے والی رابرٹ ملر تحقیقات سے تعلق رکھنے والے ایک ڈچ وکیل الیکس وان دیر زوان کو بھی مکمل معافی دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں