16

نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو سفارش کر دی، نیب کی جانب سے مراسلہ بھیج دیا گیا۔

آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد۔
مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ خدا کی قسم میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ ادھر احتساب عدالت نے تاخیری حربوں پر شہباز شریف کے وکیل کو ڈانٹ پلا دی۔

نیب نے شہباز شریف کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دی گئیں۔

نیب کا مؤقف تھا کہ شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، رمضان شوگر ملز کے لیے دس کلو میٹر طویل نالہ بنوایا، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں