آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار اور ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن میں ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے سیلاک کاور میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا اور ایک کو زندہ حالت میں پکڑ لیا گیا۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب ہلاک ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں