برطانیہ اور پاکستان میں منی لانڈرنگ کے خدشات تاحال برقرار

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اب بھی منی لانڈرنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ خدشات پر مبنی رپورٹ برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی، جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان منی لانڈرنگ کے طریقے اب بھی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے برطانیہ منتقل کیا جانے والا کالا دھن رئیل اسٹیٹ اور قیمتی جواہرات کی خریداری میں لگایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے پیسے میں کرپشن اور منشیات سے حاصل کی گئی رقم بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین، پاکستان، ہانگ کانگ، روس، عرب امارات سے کرپشن کی دولت برطانیہ لائی جاتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں