شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 دہشت گرد اور ایک اہلکار ہلاک، 7 اہلکار زخمی

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ڈٰی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ 7 زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 34 سالہ نائیک یاسین ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے تھا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں