کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآم٘د کر لیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کاہان کے علاقے سوراف میں لیویز نے کارروائی کی ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے کارروائی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔
Huge catche of heavy arms and ammunition recovered by Levies Force QRF district Kohlu in an IBO based on intelligence inf .yesterday miscreants fired two BM12 missiles and as a reaction this operation was done under the command of DC kohlu.@DcQuetta @jam_kamal @FazeelAsgharDMG pic.twitter.com/ZeW1YeT9go
— Mumtaz khetran (@MumtazKhetran) December 25, 2020
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک اینٹی ائرکرافٹ گن بمعہ 68 راونڈز 11 بارودی سرنگ 2 یں، عدد 82 ایم ایم مارٹر راونڈز سات آر پی جی راونڈز،11 فیوز اور دیگر مواد بھی شامل ہے۔
ممتاز کھیتران نے مزید بتایا کہ شر پسند عناصر کی جانب سے چھپایا گیا یہ اسلحہ اور گولہ و بارود تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا جس کے خلاف بروقت کاروائی نے ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے جو کہ سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے۔