امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست الی نوائے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈان کارٹر لینز میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

راک فورڈ پولیس چیف نے فائرنگ کے واقعے میحں ایک شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں