اسلام آباد (ڈیلی اردو / نیوز ایجنسی) افغان طالبان نے پاکستان میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ طالبان کے سیاسی نمائندے اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے یہ ملاقات ملتوی کرنا پڑی۔
Remarks by spokesman of Islamic Emirate regarding Islamabad meetinghttps://t.co/c9cXVVYBx9 pic.twitter.com/XyeH2KHbzk
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) February 17, 2019
انہوں نے کہا کہ طالبان ملاقات کی اس منسوخی کی ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ طالبان نے اس ملاقات کیلئے تیاری کی تھی۔ انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیاکہ یہ ملاقات طالبان نے منسوخ کی ہے۔
یاد رہے کہ طالبان نے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے اسلام آباد میں 18 فروری کو ملاقات کی تصدیق کی تھی۔