2020ء میں غزہ سے اسرائیلی فوج نے 76 فلسطینی گرفتار کیے

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 76 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی گرفتاریاں ہر ماہ جاری رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینیوں کو بیت حانون گذرگاہ سے حراست میں لیا۔ اس گذرگاہ کو فلسطینیوں غزہ اور غرب اردن میں آمدو رفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر صہیونی فوج نے اسے فلسطینیوں کے لیے ایک ‘اذیت گاہ’ بنا دیا ہے۔ اس گذرگاہ کو عبور کرنے والے فلسطینیوں کو طرح طرح کے ہھتکنڈوں اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

اس گذرگاہ سے گذشتہ برس 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں پانچ کاروباری افراد شامل ہیں جب کہ دیگر مریض بتائے جاتے ہیں جو غزہ کی پٹی سے علاج کی غرض سے غرب اردن جا رہے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں