15

سبی میں111 ہتھیار ڈالنے والے بلوچ فراریوں میں امدادی رقم تقیسم

سبی (طاہر علی شاہ) سبی نصیر آباد کوہلو ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے 111مختلف کالعدم بلوچ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قومی دھارے میں شامل فراریوں میں پرامن بلوچستان کے تحت افراد کو خوشحال وپرامن بلوچستان پیکج کے تحت امدادی رقم تقسیم ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے عہد کرنے کے ساتھ ساتھ بھٹکے ہوئے بھائیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ۔سرزمین پاکستان پر آنچ نہیںآنے دیں گے وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ بھی دیں گے رکن صوبائی اسمبلی و جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ گہرام خان بگٹی

تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سبی بلوچستان سید فیاض حسین شاہ کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان کا سابق امن بحال ہورہا ہے بلوچستان خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور بلوچستان کے کونے کونے سے ناراض بلوچ بھائی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد ا کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسی سلسلے میں سبی کے تاریخی جرگہ ہال میں کالعدم بلوچ تنظیم سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر اور ان کے ساتھیوں میں خوشحال و پرامن بلوچستان پیکج کے سلسلے امدادی رقم کی فراہم کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی و جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ گہرام خان بگٹی تھے جبکہ کمانڈنٹ گریژن سبی بریگیڈیئر اویس مجید سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ، کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد اصف رانا، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ضیاء اللہ خان، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ، ڈی آئی جی سبی کیپٹن( ر) پرویز احمد چاندیہ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر ممیر ممتاز مری سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی، سابق نگران وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد، سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی، سابق چئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر فرید خان رئیسانی، خجک قبیلہ کے سربراہ سردار محمد خان خجک، چیف آف کلپر میر جلال خان کلپر، پی اے عبدالحکیم کلپر، عزیز احمد مروت، مرتضی خان خجک کے علاوہ میڈیا نمائندگان سول سوسائٹی کے نمائندے سیکورٹی فورسز کے آفیسران وحساس اداروں سے تعلق رکھنے والے آفیسران بھی موجود تھے۔

پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی ریاض ندیم نیازی نے سرانجام دئیے تقریب میں مہمانوں نے دوڈا عرف شکاری، شاہ زماں ، دین محمد، محمد امین، پابند خان، عزیز علی جنگی خان، نور علی، میر محمد، لعل محمد، شاہ بیگ، علی داد خان بخش سمیت 111 افراد میں خوشحال و پرامن بلوچستان پیکج کے تحت نقد رقوم تقسیم کی۔

اس موقع پرنواب زداہ میر گہرام خان بگٹی، برگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ، میر حیربیار خان ڈومکی، میر فرید رئیسانی ودیگر نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈا میں آکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اور آپ ایک آزاد ملک کے باشندے ہوں آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں اور پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں ہتھیار پھنک کر قلم اٹھائیں۔

پہاڑوں اور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں، دہشت گردی سے باز آکر پرامن شہری بنا کر بلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں۔

آج کا دن عہد کرنے کا دن ہے ہتھیار ڈال کر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو ویلکم پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ جس طرح آپ نے اپنے ملک وقوم کیلئے قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اسی طرح بھٹکے ہوئے دوستوں ساتھیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت بلوچستان پاک افواج نے آج جو پروگرام کیا اس کو دیکھ کر خوشی ہوئی جو ناراض بھائی پہاڑوں سے اتر کر ہمارے گلے لگے یہ بھی خوشی کی بات ہے بھٹکے ہوئے لوگوں سے ہر فورم پر کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پاکستان کا مستقبل کو روشن کریں۔

مقررین نے کہا کہ پہاڑوں پر کچھ نہیں رکھا آپ کو بی ایل اے، بی آر اے گمراہ کرکے انڈیا سے رقم لے کر اپنے ہی بھائی کا قتل کرنے کی سازش کررہے ہے آپ سب دیکھیں کہ ریاست پاکستان کو دل کتنا بڑا ہے آپ سب نے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں کو قتل کیا اس کے باوجود ہم آپ سب کو گلے لگا رہے ہیں جو چند ایک بیروں ملک بیٹھ کر مزہ لے کر آپ کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں ان کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔

حکومت پاکستان پاک افواج ایف سی آپ کو گھر بنا کر دے رہی ہیں تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن بنتے ہوئے علم کی روشنی دیں گے تاہم کل آپ کے بچے تعلیم یافتہ ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں پروقار پروگرام کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں جرگہ ہال میں تمام افراد کھڑے ہوئے اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں