راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارت کی بزدل دشمن فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دانستہ طور پر شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دو بزرگ شہری زخمی ہو گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بروہ اور خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بزرگ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کورونا کے حوالے سے ایک اور ہوشربا تحقیق
پاکستان فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے اب تک بھارتی فورسز 38 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔