فلسطین: اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں دراندازی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں‌ نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اخبار ‘معاریو’ کی رپورٹ میں ‌کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر کیسوفیم کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں ‌نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں‌ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ‌کوئی جانی نقصان نہیں ‌ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں